تازہ تر ین

کشمیر میں کشیدہ صورت حال کی ذمہ دار مودی سرکار ہے،راہول گاندھی

سنگا پور(ویب ڈیسک)کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار مودی سرکار کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کا واحد حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔سنگاپور میں نیشنل یونیورسٹی میں پبلک پالیسی سے متعلق مباحثے کے دوران راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسی مفاہمت کے بجائے مخاصمت پر مبنی ہے،یہی وجہ ہے کہ وادی میں صورت حال بگڑتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2004 میں جب یوپی اے نے مرکز میں حکومت بنائی تو کشمیرجل رہا تھا لیکن سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کشمیر کے بارے میں مفاہمانہ پالیسی اپنائی گئی اوریہی وجہ تھی کہ وہاں حالات میں بہتری ا?ئی۔انہوں نے کہاکہ وادی کے حالات میں بہتری لانے اور کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لیے اعتمادسازی اور بات چیت ناگزیر ہے۔۔انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس تک کو کنٹرول کرتے ہیں اور بہت ہی جارحانہ قسم کی سیاست کی جارہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ا?ئندہ انتخابات میں وہ مودی کو شکست دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain