بہاولپور( ویب ڈیسک ) میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوامخواہ اربوں روپے خرچ کر کے سینیٹرز کو خریدا گیا، عمران خان نے تو اپنے تمام سینیٹرز مفت میں آصف زرداری کے حوالے کردیے، پی ٹی آئی چیئرمین جس کو پاکستان کی سب سے بڑی بیماری، ڈاکو اور چور کہتے تھے آج اسی کےقدموں میں پوری جماعت کو ڈھیر کردیا اور ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شور بھی عمران خان نے ہی مچایا تھامریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2013 میں 70 لاکھ ووٹ لیے تھے لیکن عمران خان نے 500 ووٹ لینے والے عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر رات کے اندھیرے میں آصف زرداری کے درباد پر حاضری دی اور پیپلزپارٹی کو اپنے سینیٹرز دے دیئے، پاکستان کے عوام کو سب معلوم ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے کان کو کہیں سے بھی پکڑ لو بات تو ایک ہی ہے۔ پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، نوازشریف نا منڈیاں لگاتا ہے نہ لگانے کی اجازت دیتا ہے، ووٹ بیچتا نہیں بلکہ خرید و فروخت کرنے والوں کے درمیان کھڑا ہوجاتا ہے، جو دباو¿ نوازشریف پر آیا ایسا دیگر لیڈروں پر آتا تو یہ گھروں میں چھپ کربیٹھ جاتے۔