اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فاٹا اور بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں احساس محرومی ہے لہذا بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے۔ سینیٹ ایک کینفیڈریشن کی حمایت کرتا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اراکین متفق ہیں کہ بلوچستان اور فاٹا کو موقع دیا جائے، فاٹا اور بلوچستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔