لاہور: (ویب ڈیسک ) آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کا معاملہ مزید الجھ گیا، احد چیمہ نے ایویلوایشن کمیٹی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ احد خان چیمہ کے انکشافات پر نیب حکام نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔ا?شیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل میں مبینہ کرپشن کا معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ نے ٹیکنیکل اینڈ فنانشل ایویلوایشن کمیٹی پر ملبہ ڈال دیا۔ انہوں نے بیان دیا کہ کمیٹی نے سارے فیصلے کئے، میں نے توصرف معاملات کو ا?گے بڑھایا۔
