مٹھن کو ٹ (نیا اخبار رپورٹ)ضلع راجن پور پسماندگی کے لحاظ سے نمبر1ہے اور ےہاں پر کرپشن عروج پر ہے۔ حکومتی ارکان اسمبلی اور کرپٹ بےوروکرےسی لوٹ مار میں مصروف ہے اور ےہاں سے درجنوں بڑے آفےسر کرپشن کرکے اربوں روپے کی جائےداد بناکر دوسرے علاقوں میں چلے گئے ہیں اور سابق ڈی سی او غازی اور اے سی چودھری مختار نے کرپشن کے تمام رےکارڈ توڑ ڈالے۔اپنی کرپشن کو تحفظ دےنے کےلئے شرےف خاندان کے اہم افراد مرےم نواز اور ان کے شوہر کےپٹن (ر) صفدر کو پچادھ کے اےرےا میں مبےنہ ناجائز طرےقے سے دو سو مربع اراضی ان کے نام منتقل کردی اور گزشتہ ہفتہ مذکورہ آفےسران نےب کی پےشی بھی بھگتا چکے ہیں اور ن لےگی ارکان اسمبلی نے جو ناجائز طرےقے سے مبینہ جائےداد بنائی ہے اس کی تفصےل کچھ ےوں ہے۔ذرائع کے مطابق سردار عاطف حسےن مزاری نے اب تک 17ہزار آٹھ سو 94اےکڑ سرکاری و غےر سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے اور مبےنہ ناجائز 9ارب سے زائد اثاثہ جات بناچکا ہے اور ترقےاتی کاموں میں کرپشن کرچکا ہے۔ سردار شےر علی خان گورچانی اور ان کے بھائی سردار شےر زمان گورچانی نے 14ہزار تےن سو 40اےکڑ پرسرکاری و غےر سرکاری رقبوں پر ناجائز اور زبردستی قبضہ کررکھا ہے اور مبےنہ ناجائز ذرائع سے چار ارب روپے سے زائد اثاثہ جات بناچکا ہے۔مقامی اےم این اے سردار ڈاکٹر حفےظ الرحمان خان درےشک چھ ہزار دوسو پچےس اےکڑ سرکاری جنگلات و غےر سرکاری رقبوں پر اپنے ٹاﺅٹوں کے ذرےعے قبضہ کرچکا ہے۔دو ارب سے زائد ناجائز اثاثہ جات بنا رکھے ہیںاور ان ن لےگی ارکان اسمبلی عرصہ 10برسوں سے ضلع بھر میں جنرل بس سٹےنڈ پر قبضہ کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کررہے اور دو نمبر ترقےاتی کا م کروارہے ہیں اور ٹھےکےداروں سے زبردستی 40فےصد کمےشن وصول کرتے ہیں جس کی وجہ نےب نے ضلع راجن پور کے اےم اےن اےز اور اےم پی اےز کےخلاف مبےنہ کرپشن اور لوٹ مار ناجائز اثاثہ جات کی تحقےقات شروع کردی ہے جس سے ضلع بھر کے عوام میں خوشی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے اورکرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
