تازہ تر ین

لاہور میں پہلا ایڈز سنٹر قائم ، 73 ہزار خواجہ سراﺅں کے ٹیسٹ

ملتان (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں 73ہزار سے زائد خواجہ سرا، قیدیوں، ڈرائیورز کے ایڈز ٹیسٹ کئے گئے ہیں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 47 ہزار قیدیوں، 24 ہزار بس‘ ٹرک ڈرائیورز ان کے ہیلپرز، 25 سو خواجہ سراﺅں کے ایڈز کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی، سی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت صوبہ میں 30 سنٹرز، 15 ٹریٹمنٹ سنٹرز، 11وولینٹیری کونسلنگ، ایک خفیہ ٹیسٹنگ سنٹر، 4سنٹر ان بچوں کے لئے بنائے گئے، جنہیں والدہ سے پیدائش کے وقت ایڈز منتقل ہوا فاﺅنڈیشن ہاﺅس لاہور میں خواجہ سراﺅں کے لئے ملک کا پہلا سنٹر بھی قائم کیاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain