تازہ تر ین

”لوڈ شیڈنگ 2018تک ختم کردینگے “ حکومتی بیان موسم گرماکے آتے ہی دم توڑ گیا۔6گھنٹے غیر اعلانیہ۔۔۔۔

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) موسم گرما شروع ہوتے ہی لیسکو نے روزانہ 6 گھنٹے تک کی علانیہ لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ، ہائی لائن لاسز والے 37 فیڈروں پر سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جائیگی جبکہ 30 فیصد سے زائد لاسز والے 45 فیڈروں کو بھی روزانہ 4گھنٹوں کیلئے بند رکھا جا سکتا ہے، الیکشن کا سال ہونے کے باعث حکومت نے سیاسی حکمت عملی کے تحت نیا لوڈ شیڈنگ پلان ترتیب دیا ہے جس میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز کو نئے شیڈول کا حصہ نہیں بنایا گیا، گزشتہ موسم گرما کے آغاز پر لیسکو کے 60 سے 80 فیصد لائن لاسز والے فیڈروں پر 8 گھنٹے جبکہ 80 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈروں پر گھنٹے تک کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری ہوا تھا تا ہم آئندہ گرمیوں کیلئے بجلی کے خسارے والے فیڈروں کیلئے 7 کے بجائے 5 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن جوہلی ٹاﺅن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ ہربنس پورہ، واڑہ گجراں، قلندر پورہ، نواب پورہ و دیگر علاقوں میں مرمت کے نام پر بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ فیروز پور روڈ، مصطفی آباد، باغبانپورہ، علامہ اقبال روڈ، ویسٹ وڈ کالونی و دیگر علاقوں سے شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کے مطابق کو نہ نہیں مل رہا جس کے باعث لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain