تازہ تر ین

مسلمانوں کی نسل کشی‘ سوچی ایک اور ایوارڈ سے محروم

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور مبینہ قتل عام پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی پراسرار خاموشی، امریکی ہولوکاسٹ میوزیم کی جانب سے دیا گیا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ واپس لیا جا رہا ہے۔امریکا میں ”دا ہولوکاسٹ میوزیم“ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنگ سان سوچی کو سن 2012 میں دیا جانے والا “ایلی ویزل” ایوارڈ ان سے واپس لیا جا رہا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران یورپی شہریوں اور بالخصوص یہودیوں کے قتل عام کی روداد بیان کرنے والے اس عجائب گھر نے یہ فیصلہ میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف جاری مبینہ مظالم کی وجہ سے کیا ہے۔ہولوکاسٹ میوزیم روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پرپچھلے کچھ عرصے سے عالمی سطح پر آواز بلندکر رہا ہے۔ اس سلسلے میں میوزیم کی جانب سے پچھلے سال نومبر میں ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی، جس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ میانمار میں فوج اور بدھ انتہا پسندوں کی جانب سے نسل کشی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain