ریاض: (ویب ڈیسک )مکہ مکرمہ کے ایک معروف ہوٹل میں گاہکوں کو فراہم کردہ کھانے میں چوہوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد اسے بند کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شاہراہ عبداللہ خلیفی پر العتیبیہ کے مقام پر واقع معروف نجی ہوٹل میں ایک خاتون کو کھانا فراہم کیا گیا جسے دیکھ کر وہ چونک گئی، خاتون کو ملنے والے کھانے میں ایک پکا ہوا چوہا پایا گیا جس پر خاتون نے مقامی انتظامیہ کو شکایت کی۔