شیخوپورہ (مانٹیرنگ ڈیسک) آج صبح شیخوپورہ کے علاقے سیلم کوٹ کے قریب لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصادم، نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، طاہر، عبدالواحد اور اسرار کے نام سے ہوئی۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، حادثے کے بعد خون، انسانی اعضاءکے ٹکڑے بکھرگئے، جاں بحق طاہر اور عبدالواحد بلدیہ کمیٹی مانوالہ کے کونسلر تھے۔