(ویب ڈیسک )پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے بحیرہ عرب میں جدید میزائیلوں کو داغنے کا کامیاب مظاہرہ کر کے ایک بار پھر اپنی اہلیت اور طاقت کا اظہار کیا ہے پاکستان کے قریبی خطہ کے حالات اور دنیا کے بدلتے سیاسی منظر نامے کے تحت یہ اشد ضرورت ہے کہ پاکستان اپنی طاقت کو نہ صرف بڑھائے بلکہ اس کا کبھی کبھار اظہار بھی ضرور کیا کرے۔
