پاکستان(ویب ڈیسک ) کی پارلیمان کے ایوان بالا میں نو منتخب سینیٹرز نے پیر کی صبح حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایوان کے نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ شام چار بجے ہو گیپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا امیدوار ہوں گے۔صادق سنجرانی کا نام وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ان کے مشترکہ امیدوار کے طور پر بھی سامنے آیا تھا۔