تازہ تر ین

دفاعی طاقت، بھارت کیساتھ فرانس نے روس کی جگہ لے لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت اور فرانس کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد بھارت نے روس کو حاصل اہمیت فرانس کو دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارت اور فرانس نے چین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر لیے۔ معاہدے کے تحت فرانس اور بھارت ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات کو استعمال کرسکیں گے۔ اسٹرٹیجک معاہدے پر دستخط نئی دہلی میں کیے گئے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے جیسا ہے، معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں گہرائی کا مظہر ہے اور دفاعی تعلقات کو مزید پختہ کرتا ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی نے معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ بھارت اور فرانس کے دفاعی تعلقات کی تاریخ میں ایک سنہری قدم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس بھارتی حکمت عملی میں روس کی جگہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی وزیراعظم میکرون اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain