تازہ تر ین

جنوبی روانڈا، چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد جاں بحق، 140زخمی

جنوبی روانڈا (ویب ڈیسک ) جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گر گئی،جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گر گئی،جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں سے 17کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain