تازہ تر ین

سینٹ کا منہ کالا ہوگیا، یہاں بیٹھتے ہوئے شرم آرہی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینیٹر میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے ناراض نظر آ ئے اور انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کھل کر کھڑے ہو کر اپنی تقریر میں کیا تاہم صادق سنجرانی انہیں روکتے رہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مبارک باد پیش کی اس کے بعد نیشنل پارٹی کے سربراہ اور ن لیگ کے اتحادی میر حاصل بزنجو اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ” مجھے آج اس ایوان میں بیٹھے ہوئے شرم آ رہی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آج پارلیمنٹ ہار چکی ہے ، بالاد ست طبقے نے بتا دیا کہ وہ پارلیمنٹ کو منڈی بنا سکتے ہیں ،آ ثابت ہو گیا کہ پیپلز پارٹی نہیں بالادست طبقے جیتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اینٹری ماری اور انہیں تقریر کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آج تقریر کا دن نہیں آپ مبارک باد دیں اس پر بھی میرحاصل بزنجو غصے میں نظر آ ئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آج ہا?س کا منہ کالا ہو گیا مبارک باد کس چیز کی “۔ تقریر کے دوران کچھ اراکین نے تالیاں بجائی تو اس پر بھی میر حاصل بزنجونے کہا کہ تالیاں بجانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ آج شہیدبےنظیر نہیں جیتیں ،ذوالفقار علی بھٹو نہیں جیتا،بالادست طبقہ جیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain