اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔