نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خوفناک بم دھماکے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماو¿ باغیوں کے خلاف ا?پریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماو¿ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ ا?وروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی ا?ر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہلاک اہلکار بم پروف گاڑی مائن پروٹیکٹڈ وہیل میں سوار تھے جو اس حملے میں کیسے تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔