تازہ تر ین

بھارت، ائر لائن ’’ انڈیگو ‘‘نے 47پروازیں منسوخ کر دیں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی ائر لائن انڈیگو نے 47پروازیں منسوخ کر دیں، یہ اقدام سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے اسکے 8طیارے انجن میں خرابی کے نتیجے میں گراو¿نڈ کرنے پر اٹھایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کم قیمت کے ٹکٹ والی ایئرلائن انڈیگو نے 47پروازیں منسوخ کردیں۔ جن پروازو ں کو منسوخ کیا گیا وہ دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، حیدرآباد ، بنگلور، پٹنہ ، سرینگر ، بھونیشور ، امرتسر، سرینگر اور گوہاٹی کی تھیں۔ واضح رہے کہ لکھنو سے احمد آباد جانے والی پرواز 40منٹ بعد ہی واپس آگئی تھی کیونکہ فضا میں اس کا ایک انجن فیل ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے اس کے طیاروں کو فوری طور پرگراونڈ کردیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain