پینسلوانیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈلفیاکے پینسلوانیا کنونشن سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی انڈور پھولوں کی نمائش کاانعقاد کیا گیا۔189ویں سالانہ فلاڈلفیا فلاور شو میں 10 ایکڑ رقبے پر پھیلے حصے کو فلاور شو ڈیزائنر نے رنگ برنگے پھولوں کی مدد سے جیتے جاگتے کینوس میں تبدیل کرڈالا۔دنیا کی سب سے بڑی انڈور پھولوں کی نمائش رواں برس اس فلاور شو کی تھیم Wonders of Water رکھی گئی جس کےتحت ماہر فنکاروں کے تیار کردہ فن پارے اور دلچسپ ا?رٹ ورک دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔