اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست خارج کر دی۔ بدھ کوچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست کی سماعت کی ۔عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف اپیل کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے ، اس پر نوٹس جاری کرنے کے پابند نہیں ، پہلے یہ بتائیں نااہلی کس بنیاد پر چاہتے ہیں، یہ بتائیں عمران خان کا مسئلہ کیا ہے۔ ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عائشہ گلالئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا پارٹی چھوڑ رہی ہوں، انہوں نے وزیراعظم کے انتخابات میں ووٹ نہ دےکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کہ کیا پارٹی چیئرمین نے وزیراعظم کے انتخاب میں خود ووٹ دیا تھا؟ وکیل نے بتایا کہ نہیں عمران خان شہر میں نہیں تھے۔چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ اگرعائشہ گلالئی بھی یہ ہی کہیں کہ وہ شہر میں نہیں تھی تو کیا ہو گا؟