برازاویلا(ویب ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں نوجوانوں نے ا?تش فشاں سے ابلتے ہوئے لاوے کے سامنے سلیفیاں بنا کر سب کو حیران کردیا۔کانگو میں دو نوجوان آتش فشاں کے دہانے پر پہنچے اور ابلتے لاوے کی ندی کے قریب چہل قدمی کی اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ دونوں نے خطرے کی پروا کیے بغیر ندی کے بالکل قریب کئی راتیں گزاریں اور دونوں نے ندی کے قریب کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنائیں۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو بہادری پر داد دی تو کچھ نے اسے جان جوکھم میں ڈالنے کے خوفناک انجام سے خبردار کیا اور اسے پاگل پن قرار دیا۔