فرانسیس( ویب ڈیسک )عدالت سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔تاہم دو سال قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ کی خبر جاری کرنے والے فرانس کے ہفتہ وار میگزین لی پوائنٹ کے مطابق شہزادی حسا بنت سلمان کے وارنٹ 2016 میں ملازم کو مار پیٹ کے واقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ شہزادی حسا بنت سلمان کے محافظ کو 2016 میں ملازم کو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔فرانس میں آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایوینیو فورک کے فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شہزادی حسا نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔