ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت کی پہلی خاتون امریکی خلاءباز کلپنا چاولہ کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ڈیبیوٹنٹ ہدایتکارہ پریا مشرا کی بھارت کی پہلی خاتون امریکی خلاءباز کلپنا چاولہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے حامی بھر لی ہے جس کی عکسبندی وہ آئندہ ماہ سے شروع کریں گی۔ فلم کی پیشکش نئی پروڈکشن کمپنی دے گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی سیریز ”کوانٹیکو 3“ میں دکھائی دیں گی جو 26 اپریل سے دکھائی جائے گی۔