ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔
بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ”ریس“ کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو جہاں بے چینی سے انتظار تھا وہیں سلمان خان کی فلم میں انٹری نے مداحوں کو مزید انتظار کرنے پر مجبور کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے مداحوں کی بے چینی کو ختم کرنے کے لیے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی۔