ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنا سکتاہے تو سعودی عرب بھی بنائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا لیکن اگر ایران نے بنا لیاہے تو ہم بھی اس کھیل میں شامل ہوں گے۔ امریکہ، جنوبی کوریا ، روس ، فرانس اور چین سعودی عرب کیلئے پہلے دو نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے کنٹریکٹ کیلئے بولی لگانے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ امن کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کی گئی تھی کہ وہ اس کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنائیں گے یا نہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے ایٹمی پروگرام شروع کرنے کیلئے قومی قانون بھی منظور کر لیا گیاہے اور اس کی حدود امن کا قیام رکھا گیاہے ۔