تازہ تر ین

شی جن پنگ دوسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کرلیا ہے جس کے بعد وہ 2023 تک ملک کے صدر رہیں گے۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2 ہزار 970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا جب کہ اینٹی کرپشن فورس کے سربراہ اور صدر شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو آئندہ 5 سال کے لیے نائب صدربھی منتخب کیا گیا، نائب صدر منتخب ہونے والے وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹ پڑے جب کہ صرف ایک رکن نے ان کی مخالفت کی۔واضح رہے نیشنل پیپلزکانگریس نے حال ہی میں آئینی ترمیم کے ذریعے کسی بھی شخص کے لیے صرف 2 بار صدر بننے کی شق کو ختم کردیا تھا جس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کی تاحیات صدر بننے کی راہیں ہموار ہوگئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain