لندن (شوبز ڈیسک) اداکارہ ما ئرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر اداکار فواد خان سے اظہار محبت کرنے پر ان کے گھروالوں خاص طور پر ان کی دادی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔پاکستان کی خوبرو اور دلکش اداکارہ مائرہ خان نے ایشین فلم فیسٹیول لندن میں شرکت کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی دادی کو پسند نہیں تھا کہ میں فلموں یا ٹی وی میں کام کروں جب کہ انہیں یہ بھی پسند نہیں تھا کہ میں ٹی وی پر کسی غیر شخص سے اظہار محبت کروں لیکن انہیں میرے فواد خان کے ساتھ اظہار محبت کرنے پر کبھی اعتراض نہیں ہوا۔ تقریب کے دوران ما ئرہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں کا بے حد خیال ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کے بارے میں سب کچھ جانیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال وہ فلموں سے مختصر وقفہ لیں گی۔
یہ جان کر میرے پرستار مجھ سے نفرت کریں گے لیکن سچ یہی ہے کہ میں اب اپنے کام سے تھوڑا وقفہ لینا چاہتی ہوں۔شادی کے حوالے سے جب مائرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ لاہور یا کراچی میں ایک بڑی شادی کی تقریب کرنا چاہتی ہیں یا صرف اپنے قریبی عزیز اور دوستوں کو بلا کر چھوٹی سی تقریب کرنا چاہتی ہیں۔ اس سوال کے جواب میں مائرہ نے کہا یہ میری شادی ہے اور مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے، اگر میں دوسری شادی کروں گی تو وہ بہت اچھی تقریب ہوگی۔