لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے بارے میں پہلی باروضاحت کردی تاہم انہوں نے مکمل طور پر اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔رنویر سنگھ نے ایک کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاوہ بحیثیت ایک اداکار، دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتیں،دپیکا پڈوکون انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتیں یا پھر وہ مذاقا مجھے ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی،اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا انکے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضا مندی پر مشتمل ہیں۔
،وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں بھی سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔