ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تو میری مسکراہٹ میری سب سے بڑی ہچکی مشکل یا رکاوٹ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ”ہچکی “ کی تشہیرایک منفرد انداز سے کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف فلمی شخصیات سے انٹرویو میں ان کی سب سے بڑی ہچکی سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان ، کترینہ کیف کے بعد اب انیل کپور کا کہنا ہے کہ جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے ایسا لگتاتھا کہ میری ہچکی، مشکل یا رکاوٹ میری آنکھیں ہیں کیونکہ میری آنکھیں بہت چھوٹی ہیں اور ہنستے ہوئے میری آنکھیں بلکل چھوٹی ہوجاتی تھیں اس لئے میں بہت مشکل سے ہنستا تھا اور اس پر میں نے بہت کام کیا زیادہ تر اپنی آنکھوں کے ذریعے اظہار پر بہت کام کیا،مجھے آج بھی یاد ہے جب ڈائریکٹر فلم کی عکسبندی کر رہے تھے تو وہ مجھے بار بارمسکرانے کے لئے کہتے تو یہ مسکراہٹ میں نے بہت کم کی ہے۔ اداکار انیل کپور فلم ”ریس 3 “ اور ”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں دکھائی دیں گے۔