تازہ تر ین

رقص تھیٹر کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے ‘ صوبیہ خان

لاہور (شوبزڈیسک) نامور اداکار ہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ رقص تھیٹر کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ قدم ترین فن ہے اور معیاری رقص کو فروغ ملنا چاہیے ،محنت اور لگن سے کام کر کے مقام پیدا کیا ہے اور بر قرار رکھنے کے لئے اس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ کے آگے بندھ نہیں باندھا جا سکتا ۔لیکن سفارش کے ذریعے آگے آنے والے زیادہ وقت نہیں گزارتے اورناکا م ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

،اس بنیاد پر شروع ہونے والا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا ۔صوبیہ خان نے کہا کہ موجودہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیاہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لےءاس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔جب تک میرے پرستار مجھے دیکھنا پسند کریں گے میں کسی کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام جاری رکھوں گی اور پرستار ہی بہترین جج ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain