تازہ تر ین

عامر خان ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی کےلئے جودھ پور پہنچ گئے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی سالگرہ منانے کے بعد فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی کے لئے واپس جودھ پور پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان ممبئی میں اپنی 53ویں سالگرہ منانے کے بعد فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی کے لئے واپس جودھ پور پہنچ گئے جہاں وہ دیگر کاسٹ کو جوائن کریں گے۔ اداکار عامر خان نے فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ کے لئے کان اور ناک چھدوانے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرے ہیں، فلم میں اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار اکھٹے دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ ،رونت رائے اور دیگر شامل ہیں فلم رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain