لاہور(شوبزڈیسک) سٹیج اور فلم کی نامور اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں۔بے ہودہ اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔پاکستانی تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لہٰذا اس کے وقار اور معیار کو بحال رکھنے کےلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شائقین کا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کی اصل وجہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا فی الحال میری اس وقت تمام تر توجہ تھیٹر کی طرف ہے ۔بڑی سکرین سے کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔لیکن میری پہلی ترجیح تھیٹر ہے کیونکہ یہی میری اصل پہچان اور شہرت کا ذریعہ ہے۔