واشنگٹن(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناو¿ پیدا کرنا چاہتا تھا۔امریکی نیوز چینل کو اپنے پہلے انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران، یمن بحران، سعودی عرب کا پریشان کن ماضی اور روشن مستقبل کے بارے میں بات کی۔ اسامہ بن لادن سے متعلق سوال پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسامہ نائن الیون کے ذریعے مشرق وسطی، مغرب اور امریکا سعودی عرب کے درمیان تناو¿ پیدا کرنا چاہتا تھا،ایران پر الزام لگاتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران نے القاعدہ کے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، ایران کی فوجی اور اقتصادی طاقت سعودی عرب سے کم ہے اور وہ برابری کے مقابلے میں سعودی عرب سے کہیں دور ہے۔ کرپشن کے خلاف کارروائی پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں ایک کھرب ڈالر حاصل کیے اور جو کیا وہ ملک کے موجودہ قانون کے مطابق کیا۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین اور مرد ہر طرح سے برابر ہیں، خواتین کو ان کے حقوق دیے گئے ہیں، اب خواتین اپنا کاروبار کرسکتی ہیں، فوج میں بھرتی ہوسکتی ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔