لندن (ویب ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار زین ملک اکثر وبیشتر خبروں میں اِن رہتے ہیں اور اب ان کی ‘میڈ اِن پاکستان’ شرٹ کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔مشہور بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی، جس میں ان کی شرٹ پر ‘میڈ اِن پاکستان’ کا ٹیگ لگا ہوا نظر آ رہا تھا اور ساتھ ہی ان کی گردن پر بنا ہوا نیا ٹیٹو بھی کافی نمایاں ہے۔یا یوں کہا جائے کہ دکھانا تو وہ اپنا ٹیٹو چاہتے تھے، لیکن لوگوں کی نظریں ‘میڈ اِن پاکستان’ کے ٹیگ پر پڑ گئیں اور ہر طرف ا±س کے چرچے شروع ہوگئے۔
