اجمیر شریف (ویب ڈیسک)بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتی ? کے عرس میں شرکت کرنے سے محروم رہ گئے۔پاکستان کی جانب سے اس بھارتی رویے پر مایوسی کا اظہارکیا گیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے 503 زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھارت نے173 ہندو یاتریوں کوکٹاس راج مندرکی زیارت کے لیے پاکستان نہیں ا?نے دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے ان ہندویاتریوں کو این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث انہیں اپنی ویزا درخواستیں واپس لینی پڑیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔