ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے کہا ہے کہ ہر پرانے ہندی گانے کے ریمیک کے رحجان کوختم کرنیکی ضرورت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ انہیں پرانے گانوں کی ریمیک پر کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ اس رحجان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10یا 12سال قبل ہندی گانوں اور پاپ گانوں کا ہٹ فیز تھا لیکن ہم ہندی فلموں کے لئے ہندی فلموں کے گانوں کو ریمیک کر رہے ہیں۔
