ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں مگر سماجی رابطوں پر ان کی سرگرمیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ہندو ستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا ان دنوں کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ برفیلے پہاڑوں پر پکنک منارہی ہیں۔ پریٹی نے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر تصویریں شیئر کی ہیں۔اداکارہ 2016 میں امریکی تاجر کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔