ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ ہاٹ گرل جیکولین فرنینڈس اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں۔جیکولین فرنینڈس نے دراصل بالی وڈ کی ڈانس گرل مادھوری ڈکشٹ کی 1988میں آنے والی ایکشن تھرلر فلم تیزاب کے گانے ”ایک، دو، تین “کے ریمیک گانے پر نئی فلم باغی 2 میں پرفارمنس کی۔اگرچہ ان کے اس گانے کی ویڈیو کو 3 دن میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، تاہم انہیں اس میں انتہائی خراب اور نیم برہنہ ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اس گانے کو 1988 میں تیزاب فلم میں شامل کرنےوالے ڈائریکٹر این چندرا اور اس گانے کی پہلی کوریو گرافر سوراجی خان نے جیکولین فرنینڈس کے رقص کو جنسی عمل سے مشابہ قرار دے دیاساتھ ہی این چندرا اور سوراجی خان نے جیکولین فرنینڈس اور باغی 2 کی ٹیم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کردیا۔