سعودی عرب:(ویب ڈیسک )تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پہلی بار کسی کمرشل فلائٹ کو اپنی حدود سے گزر کر اسرائیل جانے کی اجازت دی ہے، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی پرواز نے جمعرات کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر اسرائیل میں تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر رات 10 بج کر 15 منٹ (اسaرائیلی وقت)پر لینڈنگ کی۔ ایئر انڈیا کی پرواز 139 نے نہ صرف سعودی فضائی حدود کا استعمال کیا بلکہ ساڑھے 7 گھنٹے کی پرواز کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں قیام کرکے ایندھن بھی بھروایا۔پاکستان کی طرح سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کے باعث گزشتہ 70 سال کے دوران کوئی بھی کمرشل پرواز سعودی فضائی حدود استعمال کرکے اسرائیل نہیں گئی۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرکے اسرائیل کا سفر کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسرائیلی طیاروں کو بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔