تازہ تر ین

آئندہ برس آدھی پی ایس ایل پاکستان میں کرائینگے

کراچی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 4کے آدھے میچز آئندہ سال پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں گے، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے،لاہور اور کراچی بعد اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔جمعہ کوچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ تھری کے ہونے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا ہے، اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی، جمعرات اور جمعہ کو یو اے ای جب کہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے، ویسٹ انڈیز کے بعد اس سال اب ممکن نہیں کہ کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پریقین کریں، جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، چاہتے ہیں چوتھی پی ایس ایل پر ڈبل ویک اینڈ میچزکرائیں، جمعرات، جمعہ یو اے ای جبکہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال ممکن نہیں کوئی غیرملکی ٹیم آئے، پاکستان کی تمام سیریز اب ملک سے باہر شیڈول ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 3 سے 4 ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے رابطے میں ہیں، مکمل سیریز کیلئے فی الحال کوئی ٹیم نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا، سرفراز فی الحال تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں، ٹیم میں اچھی کارکردگی والوں پر ہماری نظر ہے۔چیئر مین پی سی بی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فائنل سے پہلے آج دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain