کراچی (ویب ڈیسک )پشاور زلمی کے غیر ملکی کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آکر کرکٹ انجوائے کرتا ہوں اور امیدہے کل کے فائنل سے شائقین بھی خوب محظوظ ہوں گے،کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہورہی ہے ،پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے جس سے فینزکو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔