تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ فائرنگ سے ایک 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوج نے بڈگام میں بیرواہ کے علاقے خان محلہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ، 3 نوجوان شہیداس دوران قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کا نشانہ بنا۔ نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل ا?ئی اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain