تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کے خلاف سریزکے لئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

لاہور(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کےلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ دو روز میں قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینے پر اتفاق کیا گیا، سابق کپتان محمد حفیظ، عمر امین، عامر یامین اور حارث سہیل کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راﺅنڈر رومان رئیس کی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain