بیجنگ(ویب ڈیسک)گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آئی کہ جسے دیکھنے والے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین دانتوں میں انگلیاں دبا کر رہ گئے ہیں۔اس ویڈیو میں چار خوبر ولڑکیاں اور ان کے دو ساتھی مرد برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے نظر آتے ہیں، لیکن اصل ہنگامہ اس دعوے نے برپا کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی برہنہ لڑکیاں چین کی ایک بڑی ائیرلائن کی ائیرہوسٹسیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات عام ہو چکی ہے کہ یہ ویڈیو سپین کے شہر میڈرڈ کے ایک ہوٹل میں بنائی گئی ہے اور اس میں نظر آنے والی ائرہوسٹسوں کا تعلق چائنہ ایسٹرن ائیرلائنز سے ہے۔ساری دنیا میں ہلچل برپا ہونے کے بعد اب مذکورہ ائیرلائن کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکیوں کا ائیرلائن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیوز ویک کے مطابق اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو غالباً افریقہ میں کسی جگہ بنائی گئی ہے اور اس میں نظر آنے والی لڑکیوں کو ائیرلائن کی ائیرہوسٹسیں قرار دینا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، جس کا مقصد ائیرلائن کو بدنام کرنا ہے۔ متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی حکام بھی متحرک ہوگئے اور چینی سوشل میڈیا سے ناصرف اس ویڈیو کا خاتمہ کردیا گیا ہے بلکہ اس سے متعلقہ الفاظ کی سرچ پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔