اسلام آباد(اے پی پی) قومی تائیکوانڈو کھلاڑی ناجیہ رسول نے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ اللہ تعالی مجھے اتنے بڑے اعزاز سے نوازے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کی وجہ والدین کی دعائیں۔، میرے کوچز اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداروں کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ناجیہ رسول نے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے پر حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجھے اس ایوارڈ کے اہل سمجھا، واضع رہے کہ ناجیہ رسول اپنی ویٹ کیٹیگری میں دس سال تک چیمپئن رہنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کےلئے تین چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے، ناجیہ رسول نے امریکا، ازبکستان، چین اور کوریا میں عالمی معیار کے کوچنگ کورسز بھی کر رکھے ہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی چیئرپرسن ویمن ونگ صباءشمیم جدون، اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر جاوید اور سیکرٹری معین الدین نے تائیکوانڈو کی قومی خاتون کھلاڑی ناجیہ رسول خان کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے حکومت پاکستان کا ناجیہ رسول کو ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ایوارڈ سے دوسری خواتین کھلاڑیوں کے بھی حوصلے بلند ہوں گے۔ انہوں کہا کہ ناجیہ رسول پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے مارشل آرٹ میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا۔