تازہ تر ین

ڈیٹا لیکس: کنزیومر کمپنی کا انکوائری کا اعلان، فیس بک شیئرز کی قیمتیں گر گئیں

صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی ایک امریکی کنزیومر پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا لیک اسکینڈل کی تحقیقات کے اعلان کے بعد سے فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی ان رپورٹس کی تصدیق کردی ہے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فیس بک نے 2011 میں مذکورہ کنزیومر ایجنسی کے ساتھ صارفین کی معلومات اور ذاتی ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کا معاہدہ کیا تھا۔دوسری جانب فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد سے کمپنی کے شیئرز کی قیمت مسلسل گررہی ہے۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اس کے شیئرز کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain