ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ڈان میں یقینا جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے تھے۔تاہم پگی چوپس کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے لیے سکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ان کی جگہ کسی نئی اور خوبرو اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے کاسٹ کرکے اسکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیسری فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کرکے پریانکا چوپڑا کے ایکشن کے کردار کو تبدیل کرکے ہیروئن کے رومانٹک کردار کو شامل کیا جائے گا۔
، جس کے لیے پگی چوپس کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم کو 2020 تک ریلیز کردیا جائے گا، جب کہ فلم کے حوالے سے آفیشل اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ ڈان سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، بومن ایرانی اور اوم پوری سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے تھے۔یہ فلم دراصل 1978 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم ڈان کا ریمیک تھی۔