لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ کو صرف 15 منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر سنگھ کو لوگوں کے ہجوم کے سامنے ڈانس کرنے کے عوض اتنے زیادہ معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈاداکار رنویرسنگھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آنیوالے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اگرچہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارائیں بھی پرفارمنس کرتی ہیں، تاہم اس بار سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش رنویر کو کی گئی ہے۔آئی پی ایل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اداکار نے ایونٹ میں پرفارمنس کی حامی بھرلی ہے۔
جس کیلئے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔