ممبئی(شوبزڈیسک )نامور بالی ووڈ ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاو¿نٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کارو اداکار فرحان اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا فیس بک اکاو¿نٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کررہے ہیں، تاہم ان کا تصدیق شدہ فرحان اختر لائیو پیج بحال رہے گا جس میں وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مداحوں کوا?گاہ کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے فیس بک ڈیٹا چوری لیکس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر ا?نے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں، تاہم دنیا بھر کے لوگ فیس بک کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے اپنے اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔اداکار فرحان اختر نے بھی اپنا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کیا ہے ۔
لیکن انہوں نےتاحال اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کرنے کی حتمی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔