کراچی (ویب ڈیسک)مشہور کہاوت ہے کہ عمر چھپائے نہیں چھپتی لیکن پاکستان کی کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔
ماہ نور بلوچ ہوں یا نادیہ خان یا پھر بشریٰ انصاری اور عتیقہ اوڈھو، یہ وہ اسٹارز ہیں جنہیں دیکھتے دیکھتے ہم اور آپ تو ضرور بڑے ہوگئے لیکن ان گزرے ماہ و سال نے ان پر کوئی اثر نہیں چھوڑا۔ان اسٹارز کے ڈرامے دیکھیں یا یہ کسی پروگرام میں نظر آئیں، ہر مرتبہ ان کی شخصیت پہلے سے زیادہ پرکشش دکھائی دیتی ہے۔اب ان اسٹارز کی خوبصورتی اور عمر کو برقرار رکھنے کا جادو تو انہی کو پتہ ہوگا لیکن ہم ان سے متاثر ضرور ہیں۔